اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں دلچسپی ہے: فرہاد حکیم

وزیراعظم نریندر مودی کے پوجا کا ورچوئل افتتاح کرنے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے سوال اٹھایا ہے.

بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں دلچسپی ہے:فرہاد حکیم
بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں دلچسپی ہے:فرہاد حکیم

By

Published : Oct 22, 2020, 8:31 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے اعلی رہنماوں میں درگا پوجا میں اتنی دلچسپی اس سے پہلے کبھی نہیں دکھی گئی تھی.

انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت گزشتہ چھ برسوں سے ہے. لیکن بی جے پی کے تمام اعلی رہنماوں میں اس مرتبہ پوجا کو لے کر بڑی دلچسپی دکھائی دے رہی ہے.

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ سب اسمبلی انتخابات2021 کے لئے ہے. وہ درگا پوجا کے سہارے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ بی جے پی چھ برسوں سے اقتدار میں ہے. کبھی بھی وزیر اعظم کو پوجا کا افتتاح کرتے ہوئے نہیں دکھا ہے

لیکن مغربی بنگال کے عوام بھی خوب سمجھتے ہیں.ایسا ہونے نہیں دیں گے.گزشتہ سال پارلیمانی انتخابات کی غلطی اسمبلی الیکشن میں نہیں دوہرائیں گے.

فرہاد حکیم نے کہا کہ گجرات اور اتر پردیش والوں کے سامنے سر نہیں جھو نکا ئیں گے.بنگال کے لوگ سر بلند کر کے جیتے ہیں ہمیں کسی کی طرف دکھنے کی ضرورت نہیں ہے.

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق بنگال کے لوگ گجرات اور اتر پردیش کی سیاست کو بنگال میں جگہ کبھی نہیں دیں گے. درگاپوجا کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماوں کے درمیان سیاست ہے.

دونوں جانب سے لفظی جنگ جاری ہے.ایک دوسرے پر مذہب کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details