کولکاتا:مغربی بنگال کے بانکوڑہ ،جھاڑ گرام بیربھوم ،مشرقی مدنی پور،مغربی مدنی پور،پرولیا سمیت دیگر اضلاع میں آدیباسیوں کی 14 تنظیموں نے مختلف مطالبات کو لے کر صحبح چھ بچے لے کر شام چھ بجے تک بند کا اعلان کیا ہے۔ شمالی بنگال کے مختلف اضلاع میں آدیباسیوں کی جانب سے بلائے گئے بند کا گہرا اثر دیکھنے کوملا ہے۔ان اضلاع میں گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔بند کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ ا۔
جھارگرام، بنکورا، پورولیا مغربی مدنی پور، درگاپور، کٹوا، بلورگھاٹ میں دکانیں بند رہیں۔ سڑکوں پر آدیباسی لوگ بند کو کامیاب بنانے کے لئے آئے۔ آدیباسیوں نے کرمیوں کو درج فہرست قبائل میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے صرف بارہ گھنٹوں کا بند کیا ہے۔ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کئے گئے تھے ریاستی سطح پر ایک مضبوط تحریک چلائی جائے گی۔