کولکاتا: مغربی بنگال میں ٹرام کی سواری کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔لیکن ریاستی حکومت کی عدم توجہی کے باعث تاریخی سواری کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے مختلف وجوہات کی بنیاد ٹرام کے بیشتر روٹوں کو بند کر دیا ہے۔Trams Lovers Demand Resumption Of All Trams Route In Kolkata مغربی بنگال کی حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے کولکاتا میں ہواؤں میں آلودگی میں تشویشناک اضافہ ہونے کے بعد بیٹری والی گاڑیاں اور گیس سے چلنے والی بسوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن جو ماحول دوست(Eco Friendly Transport,Trams Car) کی خدمات عدم توجہی کا شکار ہے۔
اسی سلسلے میں کولکاتا ٹرام لوورس ایسوسی ایشن نے مغربی بنگال حکومت اور متعلقہ من محکمہ سے تاریخی ٹرام کے تمام روٹوں میں ٹرام خدمات جلد سے جلد دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے حکومت پر تاریخی سواری ٹرام کو ختم کرنے کا الزام لگایا۔
یسو سی ایشن کے اراکین نے آج دھرمتلہ میں ٹرام لائن کی صفائی کی اور ٹرام کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ایسوسی ایشن کے اراکین نے ٹرام کے تمام روٹوں کی دوبارہ جلد سے جلد بحالی اکے لئے دستخطی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کولکاتا واحد شہر جہاں کی ہوائیں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ کولکاتا نے اس معاملے میں دہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اس صورتحال میں ٹرام ماحول دوست(Eco Friendly Transport,Trams Car ) کو نظر انداز کرنا حکومت کے لئے کہاں تک عقلمندی ہے۔سمجھ سے باہر ہے۔