مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے چھ بند روٹوں میں ٹراموں کی خدمات جلد سے جلد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سے کولکاتا میں ہواؤں کی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کولکاتا کے چھ روٹوں میں ٹرام خدمات دوبارہ بحالی جلد سے جلد کرنے کا مثبت اشارہ دیا ہے۔ ان روٹوں کی مرمت کا کام شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ان چھ روٹوں میں مسلم اکثریتی کے تین علاقے شامل ہیں۔ جن میں خضرپور سے اسپلائنیڈ، راجہ بازار سے ہوڑہ، شیام بازار سے ہوڑہ، گڑیاہاٹ - ایسلائنیڈ، شیام بازار ایسلائنیڈ اور ٹالی گنج - بالی گنج روٹ شامل ہے۔Tram Service will Resume in Six Route Soon in kolkata
Tram Service Will Resume: کولکاتا کے چھ روٹوں میں ٹرام خدمات کی دوبارہ بحالی جلد - کولکاتا کے چھ روٹ میں ٹرام خدمات کی دوبارہ بحالی جلد
ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کولکاتا کے چھ روٹ میں ٹرام خدمات کی دوبارہ بحالی جلد سے جلد کرنے کا مثبت اشارہ دیا ہے۔ ان روٹوں کی مرمت کا کام شروع ہو گیا ہے۔Tram Service will Resume in Six Route Soon in kolkata

انہوں نے کہا کہ بند روٹوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے ٹرام لائنوں کی مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے، امید کرتے ہیں، درگا پوجا سے پہلے مرمتی کام مکمل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرام خدمات کی۔ دوبارہ بحالی کا اہم مقصد ہے کہ پٹرول اور ڈیزل سے پیدا ہونے والی آلودگی کو قابو کرنا ہے۔ ٹرام بجلی سے چلتی ہے اور اس سے ہواؤں میں آلودگی پیدا ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے مختلف روٹوں میں ٹرام کی خدمات معطل کر دی گئی تھی، لیکن کولکاتا میں ہواؤں کی آلودگی میں اضافہ ہونے کے ٹرام خدمات کی، دوبارہ بحالی پر غور و فکر شروع کر دی گئی ہے۔