ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

Train Accident مغربی بنگال میں دو مال گاڑیوں کے درمیان تصادم، بارہ بوگیاں پٹری سے اتریں - دو مال گاڑیوں کے درمیان تصادم

مغربی بنگال کے بنکورہ میں ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں دو مال گاڑیوں کے تصادم کی وجہ سے ایک مال گاڑی کی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام موقعے پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اپ لائن کو کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Train Accident in West Bengal

مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ
مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ
author img

By

Published : Jun 25, 2023, 2:33 PM IST

کولکاتا: ریاست اوڈیشہ کے بالاسور میں ہونے والے ہولناک ٹرین حادثے کے زخم ابھی بھرے نہیں ہیں کہ مغربی بنگال میں ایک اور ٹرین حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کی صبح تقریباً چار بجے مغربی بنگال کے بنکورہ میں ایک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ یہاں بنکورہ میں دو مال بردار ٹرینوں کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ مال گاڑی کی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ایک مال بردار ٹرین اوندا اسٹیشن سے گزر رہی تھی کہ پیچھے سے دوسری مال گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں مال گاڑی کے تقریباً 12 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثہ میں مال بردار ٹرین ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تصادم کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ اطلاع ملی ہے کہ اس ٹرین حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ریلوے حکام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں مال گاڑیاں خالی تھیں تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریلوے حکام معاملے کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اس حادثے کے بعد آڈرا ڈویژن کی کئی ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ ریلوے حکام جلد از جلد اپ لائن کو کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Odisha Train Accident اوڈیشہ ٹرین حادثہ، بالاسور سے 293 مسافروں کو چنئی لایا گیا

واضح رہے کہ اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کی شام 7 بجے کورومنڈیل ایکسپریس ایک کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی اور اس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس المناک ٹرین حادثے میں 289 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ہاوڑہ - بنگلورو سپر فاسٹ ایکسپریس (12864) بنگلورو سے ہاوڑہ جا رہی تھی۔ اس کی کچھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ چنئی سنٹرل کورومنڈیل - شالیمار ایکسپریس (12841) چنئی جا رہی تھی۔ یہ ٹرین ان بوگیوں سے ٹکرا گئی جو پہلے ہی پٹری پر اتر چکی تھیں۔ کورومنڈیل ایکسپریس نے کچھ بوگیوں کو الٹ دیا اور قریب ہی کھڑی ایک مال گاڑی کی ایک ویگن سے ٹکرا گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details