کولکاتا میں واجد علی شاہ کے اہل خانہ کے گھر 150 سالہ امام باڑہ سجایا جاتا ہے جس کی بنیاد نواب برجیس قدر مرزا کی اہلیہ مہتاب آرا بیگم نے کی تھی۔ تب سے آج تک ان کے گھر میں امام باڑہ سجایا جاتا ہے لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ روایتی امام باڑہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ویران نظر آ رہا ہے۔
وہیں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرتی دوری کا خیال رکھتے ہوئے۔ باہری لوگوں کو مجلس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
عام دنوں میں دور دراز سے بڑی تعداد میں لوگ اس امام باڑہ کی زیارت کے لئے آتے ہیں۔
کولکاتا میں محرم کے موقع پر مجالس و عزاداری کا بڑے پیمانے پر اہتمام ہوتا ہے۔ اس موقع پر کچھ گھروں میں بھی امام باڑہ سجایا جاتا ہے جن میں کولکاتا کے رپن اسٹریٹ کے نزدیک پیمینٹل اسٹریٹ میں مقیم اودھ کے آخری تاجدار نواب واجد علی شاہ خانوادہ کے گھر گزشتہ 150 برس سے امام باڑہ سجانے کی روایت چلی آ رہی ہے جو کافی مقبول ہے۔
یہاں پر خصوصی طور پر خواتین کے لئے مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ محرم کی نویں تاریخ یعنی شبِ عاشورہ کے موقع پر بھی بڑے پیمانے پر یہاں لوگ مجلس میں شرکت کرنے اور خانوادہ واجد علی شاہ کے اس امام باڑہ کی زیارت کے لئے شیعہ اور غیر شیعہ دونوں جانب کے لوگ آتے ہیں لیکن اس بار 150 سالہ روایتی امام باڑہ ویران نظر آ رہا ہے۔