ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی نے ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کولکاتا اور اس کے اطراف میں پرامن طریقے سے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو پہلے ہی اکثریت مل چکی ہے۔ ساتویں اور آٹھویں مرحلے میں سیٹوں کی تعداد اور نمبر بڑھانے کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔
ممتا بنرجی کو پہلے ہی اکثریت مل چکی ہے: ابھیشیک بنرجی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو پہلے ہی اکثریت مل چکی ہے۔ ساتویں اور آٹھویں مرحلے میں سیٹوں کی تعداد اور نمبر بڑھانے کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔
ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس 200 سے زائد سیٹیں لے کر مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئیں گی اور ممتا بنرجی ہی وزیراعلیٰ بنیں گی۔
بھوانی پور میں ووٹ ڈالنے کے بعد ترنمول کانگریس کے ابھیشک بنرجی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے درمیان بی جے پی کہیں نہیں ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ مرکزی حکومت کی ناکامی کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت اعلان شدہ شیڈول کے مطابق 36 سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہونی تھی لیکن مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور کے امیدواروں کی کورونا سے موت ہونے کی وجہ سے 34 سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چھ اضلاع کے 36 سیٹوں کی ووٹنگ کے لئے مرکزی فورسز کی 776 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے کسی بھی اضلاع میں سکیورٹی اور کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائےگی۔ ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے 86 لاکھ ووٹرز 284 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔