کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کا شیلانگ ائیر پورٹ پر ترنمول کانگریس کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے والہانہ استقبال کیا۔ ممتا بنرجی نے بڑی تعداد میں خواتین ورکرز کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔TMC Workers Warm Welcome CM Mamata Banerjee And Abhishek Banerjee In Meghalaya
ترنمول کانگریس ذرائع کے مطابق میگھالیہ پہنچنے کے بعد ممتا نے پیر کو پارٹی ایم ایل اے اور کارکنان کے ساتھ بات چیت کی۔ شام 4بجے کرسمس پروگرام میں شرکت کی۔ پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری بننے کے بعد سے ابھیشیک گنگوپادھیائے بنگال سے باہر بیرونی ریاستوں میں ترنمول تنظیم کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
ترنمول نے شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ،تریپورہ اور گوا میں بھی اپنی تنظیم کو وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس کے11ممبران اسمبلی کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد میگھالیہ میں ترنمول کانگریس اپوزیشن جماعت ہے۔