مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے رکن پارلیمان موسم بے نظیر نور کو دوبارہ ضلع صدر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نومنتخب صدر اور چیئرمین کی مخالفت شروع کر دی ہے۔
مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے موسم بے نظیر نور کو دوبارہ ضلع صدر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما شفیق الرحمان کا کہنا ہے کہ 'ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے فیصلے کی مخالفت نہیں کرتے ہیں لیکن ان تک پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جن کی (موسم بینظیر نور) قیادت میں ترنمول کانگریس پہلی مرتبہ مالدہ ضلع کے تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے انہیں عہدے سے کیوں ہٹایا گیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'موجودہ ضلع صدر پرسنجیت کے ساتھ کام نہیں کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ صدر نے تنظیمی میٹنگ بلائی تھی لیکن اس میں کوئی نہیں گیا۔ مالدہ ضلع کے عوام موسم بےنظیر نور کو چاہتے ہیں ان کے علاوہ کسی دوسرے کے ساتھ کام نہیں کر سکتے ہیں۔'