مرشدآباد:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے لیے دوبارہ پولنگ پیر کی صبح 7 بجے 22 اضلاع کے 697 بوتھوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔
ریاستی الیکشن کمیشن نے کل 697 بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اتوار کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ان پولنگ اسٹیشنوں پر ہفتے کے روز ووٹنگ ہوئی تھی۔مرشد آباد میں سب سے زیادہ 175 بوتھ، مالدہ میں 110 اور نادیہ میں 89 بوتھس پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مرشد آباد میں ترنمول کانگریس کے کارکن سیزار الشیخ کی اگلے ماہ شادی ہونے والی تھی۔ لیکن اس سے پہلے انہیں سیاسی تشدد کا نشانہ بننا پڑا۔ سیزار الشیخ کے والدین نے اپنے بیٹے کو کھونے کے بعد پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔ کہا کہ اگر سیکیورٹی انتظامات پختہ ہوتی تو میرے بیٹے کی جان نہیں جاتی۔