اردو

urdu

ETV Bharat / state

Titagarh Shotout ٹیٹا گڑھ میں شوٹ آوٹ،ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل

شمالی24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ کے جی سی روڈ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے کارکن کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ٹیٹا گڑھ میں شوٹ آوٹ،ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل
ٹیٹا گڑھ میں شوٹ آوٹ،ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل

By

Published : Apr 28, 2023, 8:44 PM IST

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ کے جی سی روڈ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے حامی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مقامی باشندوں نے قتل معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتار کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے حامی انور علی نماز پڑھ کر مسجد سے نکل کر گھر کی جانب لوٹ رہے تھے تبھی نامعلوم شرپسندوں نے انہیں گولی مار دی۔ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مارنے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شرپسند فرار ہوگئے۔

علاقے میں فائرنگ کی واردات رونما ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔مقامی باشندوں کی مدد سے ترنمول کانگریس کے رہنما کو بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

اس واقعے کی اطلاع پاکر مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

بیرکپور میونسپلٹی کے چیئرمین اتم داس نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے رہنما کی موت کی اطلاع پاکر صدمہ پہنچا ہے۔پارٹی کے سرگرم رہنما کے ساتھ ساتھ ایک اچھی سماجی کارکن بھی تھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Kaliyaganj Police کالیاگنج میں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، پولیس سپرنٹنڈنٹ

مقامی باشندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کے قتل کے خلاف احتجاج کیا اور اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔لوگوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details