اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bypoll Result in North 24 Parganas: شمالی 24 پرگنہ کے بلدیاتی انتخابات میں ٹی ایم سی کی جیت - شمالی 24 پرگنہ نیوز

شمالی 24 پرگنہ کے چار میونسپلٹیز کے انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے تمام وارڈز میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ TMC Win all Four ward In Bypoll in North 24 parganas

TMC Win all Four ward In Bypoll in North 24 parganas
شمالی 24 پرگنہ کے میونسپلٹیز انتخابات میں ٹی ایم سی کی جیت

By

Published : Jun 29, 2022, 6:06 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے چار میونسپلٹیوں کے مختلف وارڈوں کے لیے ہوئے انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کو 0-4 سے شکست دے دی۔ بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر تین سے ترنمول کانگریس کی امیدوار کانیکلتا داس نے 1389 ووٹوں کی بدولت بی جے پی کے امیدوار کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔ شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر آٹھ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار میناکشی دتہ نے 3159 ووٹوں سے ریکارڈ جیت درج کی۔ واضح رہے کہ رواں سال کے 13 مارچ کو نامعلوم شرپسندوں نے میناکشی دتہ کے شوہر انوپم دتہ اس وقت کے نومنتخب کاؤنسلر کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

دمدم میونسپلٹی کے چار نمبر وارڈ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار تاپس داس نے سی پی آئی ایم کے امیدوار کو3458 ووٹوں سے شکست دی۔ اس کے علاوہ جنوبی دمدم میونسپلٹی کے 29 ممبر وارڈ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار بیناشری چٹرجی نے سی پی آئی ایم کے امیدوار کو یکطرفہ طور پر شکست دی۔ ترنمول کانگریس کو 10483 ووٹ ملے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن اسمبلی پارتھو بھومک نے چار وارڈوں کے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت پر کہا کہ ماں ماٹی مانش ہمیشہ سے قومی یکجہتی کو ترجیح دی ہے۔ بنگال میں مذہب اور نفرت کے نام پر سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کو بی جے پی سے نجات دلانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Electricity After 75 Years in Bardhaman Village: مشرقی بردوان ضلع کے وناباسی گاؤں میں 75 برس بعد بجلی بحال

ABOUT THE AUTHOR

...view details