اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bengal Panchayat Elections Result، بنگال پنچایت انتخابات کے نتائج، ضلع پرشید پر ٹی ایم سی کا مکمل قبضہ برقرار - ریاست کے22 اضلاع میں928 ضلع پرشید

ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے پنچایت انتخابات میں تاریخی جیت درج کرتے ہوئے ضلع پریشد کی تمام سیٹوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے اور یہاں سے اپوزیشن کا مکمل طور پر صفایا کر دیا۔

ضلع پرشید پر ترنمول کانگریس کا قبضہ برقرار
ضلع پرشید پر ترنمول کانگریس کا قبضہ برقرار

By

Published : Jul 13, 2023, 1:19 PM IST

ضلع پرشید پر ترنمول کانگریس کا قبضہ برقرار

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ریاست کے 22 اضلاع میں 928 ضلع پرشید کی سیٹوں میں سے تقریباً تمام نشستوں پر جیت درج کی ہے۔ یہاں اپوزیشن جماعتوں کو تمام سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاستی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ترنمول نے ریاست کے 22 اضلاع کی 928 ضلع پریشد سیٹوں میں سے 685 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ مزید 144 سیٹوں پر آگے ہے۔ بی جے پی امیدواروں نے 21 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ دو سی پی ایم اور چھ سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

ترنمول کانگریس ضلع پرشید کی تمام سیٹوں پر کامیابی کے لئے پرعزم ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے ۔جنوبی 24 پرگنہ میں ضلع پریشد کی سب سے زیادہ سیٹیں ہیں جہاں نشستوں کی تعداد 85 ہے۔ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ترنمول نے ان میں سے 74 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اس ضلع میں اپوزیشن لیفٹ-بی جے پی-کانگریس پارٹی کھاتہ نہیں کھول سکی۔ اس فہرست میں مرشد آباد دوسرے نمبر پر ہے۔ ترنمول نے یہاں کی 78 ضلع پریشد سیٹوں میں سے 66 پر قبضہ کر لیا ہے۔ کانگریس کو چار سیٹیں ملی ہیں۔ اس کے بعد مشرقی مدنی پور ہے یہاں ضلع پریشد کی نشستوں کی تعداد 70 ہے۔ ترنمول نے یہاں بھی 55 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election In Bengal مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں ٹی ایم سی کی تاریخی جیت

تاہم، ادھیکاری گڑھ کے نام سے مشہور اس ضلع میں بی جے پی نے آٹھ سیٹیں جیتی ہیں۔ نشستوں کی تعداد کے لحاظ سے شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی بردوان اس فہرست میں شامل ہیں۔ دونوں اضلاع میں 66 نشستیں ہیں۔ جس میں کمیشن کا کہنا ہے کہ ترنمول دونوں اضلاع کی تمام سیٹوں پر جیت رہی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی اس کی جیت تقریباً طے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details