اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدعنوانی کے الزام میں ترنمول کانگریس کے تین رہنما معطل - مغربی بنگال

امفان طوفان سے ہونے والی تباہ کاریوں اور متاثرین کی فہرست بنانے کے معاملے میں بدعنوانیوں کے الزامات عائد ہونے سے ترنمول کانگریس کو پسپائی کا شکار ہونا پڑا تھا۔ بدعنوانی میں ملوث ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے تین رہنماؤں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Jul 10, 2020, 9:40 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنے پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف امفان سے ہونے والی تباہ کاریوں اور متاثرین کی فہرست تیار کرنے میں بدعنوانی کرنے کے الزامات لگنے کے بعد سے ہی بدعنوانی میں ملوث پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

امفان طوفان کے بعد راحت رسانی کے کام میں اپوزیشن کی طرف سے بدعنوانی کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔ جس کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدعنوانی میں ملوث پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی تھی۔

اس پر عمل کرتے ہوئے آج ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے تین رہنماؤں کو معطل کر دیا گیا ہے اور دو کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اروپ رائے نے بتایا کہ ان پر امفان طوفان کے متاثرین کی فہرست میں جعلی افراد کا نام شامل کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں ہوڑہ سنکرئیل پنچایت سمیتی کے صدر، ماکڑ دھا 1نمبر گرام پنچایت پردھان، شمالی جھانپڑدھا 1نمبر گرام پنچایت پردھان کے علاوہ پانچ افراد کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

سنکرئیل پنچایت سمیتی کے صدر جینتو گھوش کو پارٹی سے معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاتی ہال گرام پنچایت کے نائب صدر بیچا رام باسو اور شمالی جھونپڑ دھا گرام پنچایت کے نائب پردھان سومن گھوشال کو پارٹی سے معطل کیا گیا ہے۔

جب تک اس معاملے کی جانچ ہوگی تینوں پارٹی سے معطل رہیں گے۔ اپنے عہدوں سے اگر استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو ان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details