مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا گر میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی این آر سی اور این پی آر کے نام پر ووٹرز کو ڈرا دھمکا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں این آر سی اور این پی آر پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ جانا چاہیں گے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو اقتدار کی فکر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں کچھ بھی نہیں چاہیے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی والے پہلے ووٹ حاصل کریں گے اور اس کے بعد این آر سی اور این پی آر نافذ کر کے عام لوگوں پر ظلم ڈھٹائیں گے۔ بی جے پی کے رہنماؤں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ بنگال میں بیرونی لوگوں کی کوئی مرضی نہیں چلتی ہے۔ بنگال بنگال کے لوگوں کی چلتی ہے اور مستقبل میں بھی چلتی رہے گی۔
ممتابنرجی نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکی ہیں کہ بنگال میں این آر سی اور این پی آر ان کی لاش پر سے گزر ہی کرنی پڑے گی جو بی جے پی کی بس کی بات نہیں ہے۔
کرشنا گر میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ آج پورے ملک میں کورونا وائرس ایک تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو کورونا پر قابو پانے کے بجائے بنگال کی پڑی ہے۔
دوسرے دن وزیراعظم نریندر مودی اور امت انتخابی جلسے میں شرکت کے لیے بنگال آجاتے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ بیرونی ریاستوں کے سینکڑوں لوگ کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر بنگال میں داخل ہوتے ہیں۔
ممتا بنرجی کے مطابق ان ہی بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی وجہ سے بنگال میں کورونا وائرس کی بیماری نے بھیانک شکل اختیار کر لی ہے۔ بی جے پی کے رہنماؤں کو عام لوگوں سے زیادہ اقتدار کی فکر ہے۔