اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کا بھی سیاسی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ - وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

گذشتہ روز کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کووڈ-19 کی صورتحال کے پیش نظر مغربی بنگال میں اپنی تمام عوامی ریلیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی اپنے عوامی جلسوں کو منسوخ کرنے کی اپیل کی۔

tmc suprimo mamata banerjee decide not to attend rally in kolkata
کولکاتا میں ممتا بنرجی سیاسی جلسہ و جلوس میں شرکت نہیں کریں گی

By

Published : Apr 19, 2021, 8:07 AM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ممتا بنرجی نے کورونا وائرس کے مدنظر دارالحکومت کولکاتا میں بڑے جلسہ و جلوس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب نئے کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ریاست کے دارالحکومت کولکاتا اور اور شمالی 24 پرگنہ کورونا وائرس کی بھیانک زد میں ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کولکاتا میں دو ہزار اور شمالی 24 پرگنہ میں 1800 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے مدنظر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دارالحکومت کولکاتا میں کسی بھی سیاسی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے جلسہ و جلوس میں بڑی تعداد میں عام لوگوں کی شرکت کی توقع ہے۔ اس کے مدنظر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سیاسی جلسہ و جلوس سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 اپریل کو بیڈن اسٹریٹ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا سیاسی جلسہ ہونے والا ہے۔ اس کی تمام تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو کورونا پر قابو پانے کے لیے حکمت تیار کرنے سے زیادہ بنگال میں حکومت بنانے کی فکر ہے۔ ان کا یہ خواب کبھی پورا ہونے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے آٹھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ چھ ماہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 28، 29 دنوں قبل کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دس سے بارہ ہوا کرتا تھا۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 59 ہزار ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک دس ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details