اردو

urdu

ETV Bharat / state

Opposition Alliance ممتابنرجی نے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت کرنے کا اعلان کیا - ترنمول کانگریس کی سخت تنقید

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جے رام رمیش کے بیان پر براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بائرن بسواس کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا معاملہ مقامی ہے اس پر قومی سطح کے اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ممتابنرجی نے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ممتابنرجی نے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت کرنے کا بھی اعلان کیا
ممتابنرجی نے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت کرنے کا بھی اعلان کیا

By

Published : May 31, 2023, 3:10 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں ساگر دیگھی سے کانگریس کے رکن اسمبلی بائرن بسواس کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سیاسی پارٹیوں کے درمیان الزام تراشی جاری ہے۔اسی درمیان وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بائرن بسواس کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔اگر ایسا ہوا ہوگا بھی قومی سطح پر بی جے پی کے خلاف اتحاد پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے قومی ترجمان جے رام رمیش نے ترنمول کانگریس کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی سے اپوزیشن کمزوراتحاد کمزور ہوگا اور بی جے پی کو فائد ہوگا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر لیڈر جے رام رمیش نے ٹویٹر پر لکھاکہ ترنمول کانگریس نے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی تاریخی جیت کے تین ماہ کے اندر ساگردیگھی سے کانگریس کے ممبر اسمبلی بائرن بسواس کو پارٹی میں شامل کرلیا۔ یہ ساگردیگھی اسمبلی حلقہ کے لوگوں کے فیصلے کے ساتھ دھوکہ ہے۔ اس سے پہلے گوا، میگھالیہ، تریپورہ سمیت مختلف ریاستوں میں کانگریس کے ممبر اسمبلی کو توڑ کر اپوزیشن جماعتوں کو ممتا بنرجی کی پارٹی کمزور کرنے کی کوشش کرچکی ہیں ۔ اپوزیشن کا اتحاد کمزور ہوتے ہی بی جے پی کا مقصد حاصل ہو جائے گا۔

بائرن بسواس کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے پر کانگریس کے تبصرے پر ممتا بنرجی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر ہم سب ایک ساتھ ہیں۔ ریاستی سطح پر تمام جماعتوں کی اپنی اپنی حدود ہیں۔ ہم نے ہماچل، گجرات، چھتیس گڑھ میں کانگریس کو پریشان نہیں کیا۔ بلکہ حمایت کی ہے۔ ملک کے کتنے مقامات پر کانگریس لڑ رہی ہے، ہمیں ایک سیٹ بھی نہیں چاہیے؟ صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ ووٹ حاصل کرنے کی شرح میں بھی اضافہ کرنا ہے۔ تاکہ قومی ٹیم کا درجہ ہو۔ الیکشن کمیشن نے ناانصافی سے ہماری قومی جماعت کی حیثیت چھین لیا ہے۔ اگرچہ یہ ٹائٹل 2026 تک برقرار رہنا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے اس کا پہلے ہی جائزہ لے کر منسوخ کر دیا ہے۔ کیا صرف بی جے پی اور کانگریس ہی قومی پارٹی رہیں گی؟ میں کسی کی بات کا جواب نہیں دوں گا۔ جے رام رمیش نے اگر ترنمول پر تنقید کی ہے تو ان کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں:Adhir Ranjan Choudhary بائرن بسواس کے جانے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ادھیر رنجن چودھری

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کرناٹک میں کانگریس کی زبردست جیت کے بعد اپوزیشن اتحاد کے بارے میں راہل گاندھی اور سونیاگاندھی کو مثبت پیغام دیا تھا۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی کولکاتا آئے اور اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے ممتا سے ملاقات کی۔ اس کے بعد بائرن بسواس کی اچانک پارٹی بدلنے سے کانگریس اورترنمول تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے تاہم، ممتا نے آج ایک بار پھر زور کے ساتھ کہا کہ پٹنہ میں انہوں نے نتیش کمار کو اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ جو ملاقات کی تجویز دی ہے، وہ بہت جلد ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details