اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کی - جنوبی 24پرگنہ کے جے نگر میں لگاتار تین چار قتل

کولکاتا کے انڈوراسٹیڈیم میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سابق حکمراں جماعت سی پی آئی ایم پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یاد رکھنا چاہیے ان کے دور اقتدار میں کیا ہوا؟ وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں ۔ Mamata Banerjee Criticises CPIM

ممتا بنرجی نے سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کی
ممتا بنرجی نے سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 7:54 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جنوبی 24پرگنہ کے جے نگر میں لگاتار دو تین قتل ہوچکے ہیں ۔سی پی آئی ایم صرف کنکالوں سے کھیلتی ہے ۔اسی وجہ سے وہ صفر ہوگئی ہے ۔وہ اب صرف خلا میں ہے۔

پولیس نے حال ہی میں جے نگر میں ترنمول کانگریس لیڈر سیف الدین لشکر کے قتل کے اہم ملزم انیس لشکر کو گرفتار کیا ہے۔ انیس لشکر کو علاقے میں سی پی ایم کارکن کے طور پر جانا جاتا تھا۔ انیس کے علاوہ قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک ہفتہ قبل علاقے کے معروف ترنمول لیڈر سیف الدین لشکر کو جے نگر کے بامنگاچی میں ان کے گھر کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔ سیف الدین کے والد الیاس نے اس قتل کے پیچھے سی پی ایم کے مقامی کارکنوں کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا تھا ترنمول لیڈر کے قتل کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مبینہ طور پر ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے ایک گروپ نے پیر کی صبح تقریباً 7 بجے بمنگاچی گرام پنچایت کے تحت دلوکھانکی نسکر پاڑہ علاقے پر حملہ کیا۔ کم از کم 30-40 مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس علاقے میں سی پی ایم کے کارکن رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آکسفورڈ یونیورسٹی نے ممتا بنرجی کو خصوصی لیکچر کیلئے مدعو کیا

پولیس کے مطابق ترنمول لیڈر کی موت کے پیچھےماسٹر مائنڈ دراصل یہ سی پی ایم کارکن انیس لشکر تھا۔ انیس لشکر بھی دلاکھانکی کا رہنے والا ہے۔ سیف الدین کے قتل کے بعد سے ہی انیس روپوش تھا مگر پولس نے ندیا ضلع سے گرفتار کرلیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details