بالی گنج اسمبلی حلقہ سے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے بابل سپریو کو امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی جھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے نئے ٹی ایم سی رہنما و بالی گنج اسمبلی سے امیدوار بابل سپریو پر آسنسول میں فسادات بھڑکانے کا الزام ہے۔ TMC Supporters Clash During Election Campaign
خبروں کے مطابق بی جے پی میں رہتے ہوئے بابل سپریو نے مسلمانوں کے خلاف کئی متنازع بیانات بھی دیئے تھے۔ جس پر ریاست کے مسلمانوں میں پہلے سے ہی بابل سپریو کے خلاف ناراض ہیں۔ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد پارٹی نے ان کو بالی گنج اسمبلی حلقہ سے ضمنی انتخابات میں امیدوار بنایا ہے۔ وہیں بالی گنج اسمبلی حلقہ میں مسلم ووٹرس 40 فیصد کے قریب ہیں۔ عام لوگوں میں بابل سپریو کو امیدوار بنائے جانے پر ناراضگی بھی پائی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بالی گنج کے پنجاب بھون میں بابل سپریو کے انتخابی جلسے کے درمیان ہی ترنمول کانگریس کے حامی ہی آپس میں بھڑ گئے جس کے نتیجے میں کئی لوگ بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں۔