کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ترجمان اور ریاستی جنرل سیکریٹری کنال گھوش نے کہا کہ نوشا د صدیقی نے بی جے پی لیڈران سے بات کرنے کے بعد یہ کہہ رہے ہیں وہ وزیرا علیٰ کی یقین دہانی پر اپنے امیدوار کو بیٹھانے کو تیار ہیں ۔
انہوں نے نوشاد صدیقی اور بی جے پی لیڈروں کے درمیان واٹس اپ پر بات چیت کو دکھلایا ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس بی جے پی کو ہرانے کےلئے جد وجہد کررہی ہے تو وہ بی جے پی لیڈروں سے بات کررہے ہیں۔نوشاد صدیقی بی جے پی کا چہرہ ہیں ۔
کنال گھوش نے مزید کہاکہ دراصل بی جے پی نے آئی ایس ایف کی مدد کررہے ہیں۔ نوشاد کہتے ہیں کہ مرکزی حکومت سیکورٹی فراہم کرے۔دراصل ان کی سازش بے نقاب ہو رہی ہے۔