کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاوڑہ ضلع کے شیب پور کے سندھیا بازار میں رام نومی جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے دوران توڑ پھوڑ،آتشزنی کے بعد سیاست تیز ہو گئی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ریاستی سیکریٹری کنال گھوش نے ہاوڑہ میں ریلی کے دوران جھڑپ کے واقعے کی پر زور مذمت کی ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کنال گھوش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جلوس میں ہتھیاروں کا کیا کام تھا۔انہوں نے جلوس میں ہتھیاروں کی نمائش پر سوال ٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بی جے پی کے لوگ ہتھیار لے کر جلوس میں کیوں شامل ہوئے۔وہ کیا کرنا چاہتے تھے۔ان کا مقصد کیا تھا۔لوگ سوال کر رہے ہیں اس کا جواب کون دے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ریاست کے پر امن ماحول بگاڑنے والوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔الزام تراشی سے کام نہیں چلے گا۔