اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC Releases candidate List : ٹی ایم سی نے 108 میونسپل کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی - مغربی بنگال کی خبر

ریاست مغربی بنگال West Bengal میں آئندہ 27 فروری کو 108 میونسپل میں ہونے والے انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس نے دارجلنگ کو چھوڑ کر تمام میونسپل کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

ٹی ایم سی نے 108 میونسپل کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی
ٹی ایم سی نے 108 میونسپل کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی

By

Published : Feb 4, 2022, 8:17 PM IST

مغربی بنگال West Bengal میں آئندہ 27 فروری کو 108 میونسپل میں ہونے والے جس کے لیکر ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری پارتھو نے پارٹی کے دیگر اعلی قیادت کی موجودگی میں امیدواروں کی فہرست جاری کی۔TMC Releases candidate list for108 municipal election

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے۔ اس بار ایک ہی خاندان کے کئی لوگوں کو ٹکٹ دینے سے اجتناب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس بار کسی بھی رکن اسمبلی کو میونسپل کے انتخابات کے لئے امیدوار نہیں بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پورے امیدواروں کی فہرست پر پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نے نظر ثانی کی ہے۔ ان کی مرضی کے مطابق ہی امیدواروں کی نام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹی ایم سی نے 108 میونسپل کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی

یہ بھی پڑھیں: West Bengal Municipal Elections: مغربی بنگال میں میونسپل انتخابات کی تاریخ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس فہرست میں امیدواروں کی کے نام کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس میں 3 ہزار امیدوارں کے نام ہیں۔ دارجلنگ میونسپل کا ابھی فہرست جاری نہیں کی گئی ایک دو دن میں اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے کلکتہ گیجٹ میں اس سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق بنگال کے مختلف اضلاع کے بلدیاتی انتخابات 27 فروری کو ہوں گے اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 فروری جبکہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 فروری ہوگی۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details