کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ریاستی سیکریٹری کنال گھوش نے کہاکہ بنگال کے عوام ای ڈی اور سی بی آئی کوجانچ ایجنسی کے طور پر نہیں دیکھ رہی ہے بلکہ بی جے پی کے ورکر کے طور پر دیکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسی ریاستی پولس کو اعتماد میں لئے بغیر کارروائی کررہی ہے۔کم از کم اگر چیف سیکرٹری کو بھی بتا دیا جائے جانچ ایجنسی چھاپہ مارنے والی ہے۔انہیں معلوم نہیں ہے کہ کم از کم کون سا علاقہ حساس ہے، کہاں اور کس وقت کیا ہو رہا ہے۔ مرکزی ایجنسیاں یہ جانے بغیر اپنے طور پر آپریشن کر رہی ہیں۔شوبھندو ادھیکاری جانچ ایجنسیوں کو بھڑکارہے ہیں ۔
اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے علاوہ ہائی کورٹ کے جج ابھیجیت گنگوپادھیائےکی تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ سی پی ایم، بی جے پی، کانگریس اور ابھیجیت گنگولی یہ سب ایک فارمولے کے پابند ہیں۔