اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC Rajya Sabha MP Santanu بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ - بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتو مجمدار

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمان شانتانو سین نے بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتو مجمدارکے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایاTMC Rajya Sabha MP Santanu

بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ
بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

By

Published : Dec 22, 2022, 7:07 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی رہنماوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان اس وقت لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے ۔TMC Rajya Sabha MP Santanu Sen File Defamation Case Against West Bengal BJP President

بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتو مجمدار نے گزشتہ دنوں ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھار رکن شانتانو سین سے متعلق سے متعلق الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اثر و رسوخ کا استعمال کرکے اپنی بیٹی کا آرجی کار میڈیکل کالج میں داخلہ کرایا ہے۔ اس کے بعد شانتانوسین نے کہا تھا کہ وہ یاتو معافی مانگیں یا پھر ثبوت دیں۔ورنہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے۔اب سوکانتا مجمدار کے خلاف شانتانو سین نے علی پور کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔

ٹوئٹ میں سکانت مجمدار نے سوال اٹھایا کہ شانتنو کی بیٹی کو رینک میں کم نمبرہونے کے باوجود آر جی کار میڈیکل کالج کلکتہ میں میڈیسن پڑھنے کا موقع کیسے ملا؟ اس کے بعد شانتنو نے اس ٹویٹ کو دیکھتے ہوئے سکانت کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Stampede at Subhendu Adhikari event شوبھندو ادھیکاری کے کمبل تقسیم پروگرام میں بھگدڑ، تین ہلاک

شانتنو سین نے سکانتا مجمدار کا نام لیے بغیر کہاتھاکہ (مجھے) عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے۔ جو اپنے الفاظ خود بدلتا ہے، اس کی پارٹی میں کوئی بھی اس کے الفاظ کی حمایت نہیں کرتا۔ اس لیے اسے آج نگلنا پڑ رہا ہےTMC Rajya Sabha MP Santanu Sen File Defamation Case Against West Bengal BJP President

ABOUT THE AUTHOR

...view details