آئندہ 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اس مرتبہ ترنمول کانگریس نے اردو میں بھی TMC Releases Urdu Manifesto انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں بہتر شہری سہولیات، بہتر نظام صحت پر زور دیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے اعلی قائد نے پارٹی رہنماؤں کو خود اعتمادی سے بچنے کی تلقین کی ہے اور ہر ایک ووٹر کو ووٹ کے لیے بوتھ تک لے جانے کی کوشش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سنہ 2010 سے کولکاتا کارپوریشن پر قابض ترنمول کانگریس نے اپنے منشور میں بہتر نکاسی اور بلدیاتی معاملات و شکایات کو جلد حل کرنے والا نظام قائم کرنے کی بات کہی ہے۔