جلپائی گوڑی:مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی کے دھوپ گوڑی ضمنی انتخابات میں فاتح پروفیسر نرمل نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے یہاں سے جیت حاصل کی ہے اس کی کئی وجوہات ہیں ۔جن میں ابھیشیک بنرجی کا اس حلقے کی ترقی کےلئے کیا گیا وعدہ ہے۔ابھیشیک بنرجی کی وجہ سے شہری علاقوں میں ترنمو ل کانگریس کے ووٹ کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے ہماری جیت یقینی ہوئی ہے ۔ریاستی حکومت کے ترقیاتی کام،لکشمنی بھنڈار اور فلاحی اسکیموں کی وجہ سے عوام پر مثبت ڈالا ہے۔گزشتہ انتخابات میں ترنمول کانگریس گروپ بندی کی شکار تپی اور اس کا فائدہ بی جے پی کو ملا مگر اس مرتبہ ہم نے متحد ہوکر انتخاب لڑا اور ہمیں کامیابی ملی ۔ترنمول کانگریس نے یہاں پر بڑے پیمانے مہم چلائی۔ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں بڑی بڑی ریلی کی گئی ۔مقامی لیڈروں نے بوتھ سطح پر مہم چلائی اور گھرگھر جاکر لوگوں سے ووٹ مانگے ۔