اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی اپنی طاقت کی بدولت اسمبلی انتخابات جیت کر دکھائے'

رکن پارلیمان سوگتا رائے نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی طاقت کی بدولت اسمبلی انتخابات جیت کر دکھائے پارٹی میں دراڑ ڈالنے کی کیا ضرورت ہے۔

'بی جے پی اپنی طاقت کی بدولت اسمبلی انتخابات جیت کر دکھائے'
'بی جے پی اپنی طاقت کی بدولت اسمبلی انتخابات جیت کر دکھائے'

By

Published : Nov 3, 2020, 1:02 PM IST

مغربی بنگال میں بی جے پی نے توڑ جوڑ کی سیاست شروع کردی۔ اپوزیشن رہنماوں کو پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش تیز کر دی ہے۔

حکمراں جماعت کے سنئیر رہنما و رکن پارلیمان سوگتا رائے نے بی جے پی کی توڑ جوڑ کی سیاست پر جم کر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یہ بات کیوں نہیں سمجھ میں آ رہی ہے کہ بنگال اترپردیش، مدھیہ پردیش، کرناٹک اور بہار نہیں ہے جہاں توڑ جوڑ کر حکومت بنائی جاتی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی اقتدار میں آنے سے قبل توڑ جوڑ کی سیاست نہیں کی تھی۔

ممتابنرجی جب اقتدار میں آئی تو اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما خود بخود ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔

ان رہنماوں کو بلانے کی ضرورت بھی پڑی تھی۔ یہ سیاست ہے اور بنگال میں ایسا ہی ہوتا ہے۔

شمالی 24پرگنہ ضلع کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بی جے پی میں اتنی طاقت ہے تو اپنی بدولت اسمبلی انتخابات جیت کر دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ریاستی وزیر شبھندو ادھکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کا سوال ہے تو اس میں کوئی دم نہیں ہے۔

سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ شبھندو ادھکاری ذہین سیاسی رہنما ہیں اور بائیں اچھی طرح سے معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو توڑ جوڑ کی سیاست میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔ ان کے پاس مقبول چہرہ نہیں ہے جسے سامنے رکھ کر الیکشن لڑ سکے۔

واضح ریے کہ چند روز بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خام نے ریاستی وزیر شبھندو ادھکاری کو بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details