بردوان:مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور ادکار شترو گھن سنہا نے کہاکہ میں نہیں بلکہ شکست سے دوچار بی جے پی کے رہنما مغربی بنگال سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔TMC MP Shatrughan Sinha Hit Out At BJP In Asansal In East Burdwan
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان شترو گھن سنہا نے کہاکہ شہرت حاصل کرنے کا یہ بالکل سستہ اور گھٹیا طرہقہ ہے۔بی جے پی کے رہنماوں اور کارکنان نے ان کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی کے خلاف بھی اس طرح کے ہتھکھنڈے اپنا چکے ہیں۔ یہاں تک وارانسی میں اپنے ہی رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودے کے خلاف بھی لاپتہ ہونے کے پوسٹر استعمال کر چکے ہیں۔
شترو گھن سنہا نے کہاکہ ان لوگوں سے اس سے زیادہ امید بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔اس پارٹی کا اپنا کوئی اصول نہیں ہے۔ہم تو اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ ہیں اس کے باوجود وہ ہمیںتلاش کرتے ہیں لیکن بنگال میں انہیں(بی جے پی کے رہنماوں کو) ڈھونڈنے والا بھی کبھی کوئی نہیں ہے ۔