ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے بی جے پی کے ریاست میں صنعتی اجلاس کی مخالفت کر دی ہے۔
بی جے پی کو بنگال میں صنعتی اجلاس کا کوئی حق نہیں: پروفیسر سوگتا رائے - بھارتیہ جنتا پارٹی
پروفیسر سوگتا رائے نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں اترپردیش، گجرات، مدھیہ پردیش کے طرز پر کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہاں انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔
ترنمول کانگریس رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی ریاستی یونٹ کو بنگال میں صنعتی اجلاس کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست میں کس بنیاد پر صنعتی اجلاس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے وہ سمجھ سے بالکل باہر ہے۔
پروفیسر سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو پتہ ہونا چاہئے کہ وہ ریاست میں اپوزیشن میں ہے۔ اسے اس طرح کے منصوبوں کا انعقاد کرنے کا کوئی آئینی اختیار نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما نے مزید کہا کہ بی جے پی ریاست میں اترپردیش، گجرات، مدھیہ پردیش کے طرز پر کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہاں انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جو کچھ ملنا تھا گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں مل چکا ہے۔ ریاست کے عوام کو اپنی غلطی کا احساس ہو چکا ہے۔
دوسری طرف بی جے پی کی ریاستی یونٹ مغربی بنگال میں صنعتی اجلاس کرنے کی پوری تیاری شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سپن داس گپتا نے مغربی بنگال میں صنعتی اجلاس کا منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
بی جے پی نے اس منصوبے کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔