اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آئی ٹی کمپنیوں کی وجہ روزگار میں اضافہ ہوا'

ترنمول کانگریس کے رہنما و رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ روزگار اور صنعتی ترقی کے معاملے مغربی بنگال ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے کافی بہتر ہے۔

tmc MP says employenent better than other state
آئی ٹی کمپنیوں کی وجہ روزگار میں اضافہ ہوا :سوگتا رائے

By

Published : Dec 12, 2020, 10:36 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ کسی کے کچھ بھی کہنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔

منصوبہ بندی اور دستیاویزات نام کی بھی کوئی چیز ہے جس سے یہ ثابت کیا جاسکتا ہے کہ ہماری ریاست کئی معاملوں میں دوسری ریاستوں کے مقابلے کافی بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں روزگار اور صنعتی ترقی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے دوسری آئی ٹی کمپنیاں ریاست میں کیمپس کے لئے بے چین ہو گئی ہیں۔

ریاست کے آئی ٹی پٹ راجرہاٹ, سالٹ لیک, ای ایم بائی پاس میں 2010 میں 200 کمپنیاں تھیں جو آج بڑھ کر 15 سے ہوگئیں ہیں۔ اس اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد میں جتنا اضافہ ہو گا روزگار کے اتنے مواقع ملیں گے۔ لوگوں کو جتنی نوکریاں ملیں گی خوشحالی بھی آئے گی۔

کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ریاست بھکمری کی شکار نہیں ہے۔ یہاں کے لوگ کھاتے کماتے ہیں اور خوشحال رہتے ہیں۔

لیکن چند لوگوں کو یہ سب نظر نہیں آتا ہے اس لیے وہ کہتے ہیں کہ مغربی بنگال میں دو سو فیصد بے روزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی سہولت پا کر آئی ٹی کمپنیوں کو پھلنے پھولنے کا بھر پور مواقع ملے۔ اس کے سبب روزگار کے نئے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details