اردو

urdu

ETV Bharat / state

Saugat Roy Slam Own Party انوبرتا منڈل اور مانک بھٹاچاریہ کے خلاف پارٹی کارروائی نہیں کرے گی - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

اسکول سروس کمیشن گھوٹالہ میں گرفتاری کے بعد ترنمول کانگریس نے سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے پارٹی کےتمام عہدوں سے ہٹادیا تھا مگر گائے اسمگلنگ معاملے میں گرفتاری کے باوجود انوبرتا منڈل کے خلاف پارٹی نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔اسی طرح ممبر اسمبلی مانک بھٹاچاریہ جو اسکول سروس کمیشن میں گھوٹالے کے الزام میں ای ڈی کے ذریعہ گرفتار ہیں کے خلاف پارٹی نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ saugat roy Slam own Party

انوبرتا منڈل اور مانک بھٹاچاریہ کے خلاف پارٹی کارروائی نہیں کرے گی
انوبرتا منڈل اور مانک بھٹاچاریہ کے خلاف پارٹی کارروائی نہیں کرے گی

By

Published : Oct 26, 2022, 7:39 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگت رائے نے کہا کہ پارتھوچٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا کے گھر سے بڑے پیمانے پر نقد برآمد ہونے کےبعد پارٹی الجھن میں مبتلا ہوگئی تھی۔پارتھو چٹرجی نے پارٹی مشکلات میں ڈال دیا تھا۔TMC MP Saugat Roy Slam Own Party

انوبرتا منڈل اور مانک بھٹاچاریہ کے خلاف پارٹی کارروائی نہیں کرے گی

انہوں نے کہا کہ پارتھوچٹرجی کے خلاف بدعنوانی کے معاملات کھل کر سامنے آگئے ۔ان کے قریبی کے پاس سے کروڑ روپے برآمد ہوئے ۔ایسے میں پارٹی خاموش نہیں رہ سکتی تھی۔انہوںنے کہا کہ پارتھو چٹرجی کی طرح مانک بھٹاچاریہ کی بھی اسی معاملے میں گرفتاری ہوئی ہے مگر ای ڈی نے تمام تر تحقیقات کے باوجود ان کے پاس سے رقم برآمد نہیں کرسکی ہے اکائونٹ کا حوالہ دیا جارہا ہے۔انوبرتا منڈل کا بھی یہی حال ہے۔ابھی صرف الزامات سامنے آئے ہیں ۔کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے ہیں ۔سوگت رے نے واضح کیا ہے کہ پارٹی اس وقت تک کوئی کارروائی نہیں کرے گی جب تک مانک اور انوبرتا پر لگائے گئے الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہو جاتے۔

یہ بھی پڑھیں:Amethi Video Viral فرضی چندہ جمع کرنے والوں کو لوگوں نے دی سزا

انوبرتا منڈل کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی عوامی طور پر بیر بھوم کے لیڈر کی حمایت میں بیان دیا۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ انوبرتا منڈل کو ہیرو کے طور پر استقبال کریں۔ مانک بھٹاچاریہ ترنمول کے ایم ایل اے بھی ہیں۔ ترنمول کا کوئی لیڈر کھل کر انوبرتا کی طرح مانک کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا، لیکن پارٹی لیڈروں کو ان کے خلاف کوئی تبصرہ کرتے ہوئے بھی نہیں سنا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔TMC MP Saugat Roy Slam Own Party

ABOUT THE AUTHOR

...view details