کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی سدیپتا رائے کو ان کی جگہ چیئرمین کے عہدے پر دوبار مقرر کیا گیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ ترنمول کانگریس کی اندرونی سیاست کا یہ نتیجہ ہے ۔اس سے قبل بھی انہیں اس عہدہ سے ہٹاکر سدیپتا کو شانتنو کی جگہ اس اسپتال کی مریض ویلفیئر ایسوسی ایشن کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ لیکن بعد میں شانتنو نے اپنی ذمہ داری دوبارہ سنبھال لی۔ لیکن حال ہی میں انہیں دوبارہ اس ذمہ داری سے ہٹادیا گیا ہے۔
آج انہوں نے فیس بک پوسٹ پر لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص صرف ایک شخص کی بات سن کر فیصلہ کرتا ہےاور آنکھوں سے نہیںدیکھتا ہے وہ یقیناً غلط فیصلہ کرتا ہے ۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اے بھگوان ، مجھے ہمیشہ اپنے ساتھی کی تعریف کرنے کا موقع دے۔ وہ سپاہی، جو بے لوث سوچتے ہیں، اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اور کسی کی باتوں سے ان پر ظلم نہیں ہوتا۔ یہ میرے لیے کبھی بھی اچھا نہیں ہوگا اگر میرے سب سے قابل اعتماد ساتھیوں کو میرے کسی عمل سے تکلیف پہنچے۔ میں ایسا غلط کام کبھی نہ کروںگا۔
سواتھ بھون کے ذرائع کے مطابق شانتونو آر جی کار کے پرنسپل سندیپ گھوش کو ہٹانے کے حق میں تھے۔ انہوں نے پرنسپل کے خلاف کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔ سندیپ کو پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے آر جی کار کے ڈائریکٹر کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد ہی شانتنو کو آر جی کار کی مریض ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔