اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC MP Nusrat Jahan ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں کے متنازع بیان پر بی جے پی کی تنقید - بشیر ہاٹ سے ٹی ایم سی کی رکن پارلیمان نصرت جہاں

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں نے پارٹی کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت انتخابات میں بی جے پی والے ووٹ مانگنے کے لئے آئیں گے تو انہیں سبق سکھانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

تربنول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں کے متنازع بیان پر بی جے پی کی تنقید
تربنول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں کے متنازع بیان پر بی جے پی کی تنقید

By

Published : May 22, 2023, 9:28 PM IST

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں نے پارٹی کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت انتخابات میں بی جے پی والے ووٹ مانگنے کے لئے آئیں گے تو ان کے لئے بانس تیار رکھنا۔ رکن پارلیمان کے بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔

تربنول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں کے متنازع بیان پر بی جے پی کی تنقید

بی جے پی کی رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے کہاکہ ترنمول کانگریس میں بیشتر رہنما اسی طرح کی بیان بازی کرتے ہیں جس سے ماحول خراب ہو۔انہوں نے لوگوں ترنمول کانگریس کے رہنماوں پر اکسانے کا الزام لگایا۔

ذرائع کے مطابق شمالی24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور بنگلہ فلموں کی اداکارہ نصرت جہاں پارٹی کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چند ہفتوں میں پنچایت انتخابات ہونے والے ہیں،مغربی بنگال کےلوگ پنچایت انتخابات میںترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کسی کو ووٹ دینے والے نہیں ہیں۔ مغربی بنگال کی عوام وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے ترقیاتی کاموں سے بے حد متاثر ہیں۔

رکن پارلیمان نصرت جہاں نے ہم پنچایت انتخابات جے لئے پوری طرح سے تیار ییں۔ انہوں نے عوام سے بھی پنچایت انتخابات کی تیاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ شمالی 24 پرگنہ کے ووٹرز ممتابنرجی کے علاوہ کسی اور کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے۔ بی جے پی ہو یا پھر کوئی کسی کو ووٹ ملنے والا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee دوہزار نوٹوں پر پابندی پر ممتا بنرجی کی سخت تنقید

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس سے پہلے اسمبلی انتخابات میں ان کو لوگوں نے کہاکہ تھا کہ اس بار 200 پار لیکن کیا ہوا ایک سو بھی بار نہیں ہوسکا۔اس کے بعد اب پنچایت انتخابات کی باری ہے۔اس مرتبہ انہیں صفر کر دینا ہے۔اس کے لئے ہم نے پوری تیاری کرلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details