کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی جوش و خروش کے ساتھ روشنیوں کا تہواردیوالی منایا جا رہا ہے۔ عام و خاص اپنے اپنے طریقے اور انداز سے منانے میں مصروف ہیں۔TMC MP Nusrat Jahan Celebrate Diwali With Orphans Child In South Kolkata شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں نے غریب اور یتیم بچوں اور بچیوں کے درمیان مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کرکے دیوالی کی خوشیاں منائی۔
اس موقع پر رکن پارلیمان نصرت جہاں اپنے ساتھی یش کے ساتھ جنوبی کولکاتا کے میں واقع ایک یتیم خانہ پہنچیں اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ بچوں کے درمیان مختلف مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کئے۔ رکن پارلیمان نصرت جہاں نے مختلف موضوعات پر بچوں کے بات چیت کی۔اس موقع پر نصرت جہاں بچوں کے گانے بھی سنے۔ بچوں کے لئے کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ کوئز مقابلے میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔