اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mahua Moitra مہوا موئترا نے کرناٹک عوام کو مبارکباد دی

ندیا ضلع کے کرشنانگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کرناٹک کے عوام کو بی جے پی کے خلاف ووٹ کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی مذہب اور نفرت کی سیاست پر ایل پی جی (گیس سلنڈر) کی شاندار جیت ہوئی ہے۔

مہوا موئترا کا کرناٹک کی عوام کو مبارکباد
مہوا موئترا کا کرناٹک کی عوام کو مبارکباد

By

Published : May 13, 2023, 2:53 PM IST

ندیا: مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنانگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا اپنی بے باکی کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور ہیں۔ اکثر و بیشتر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور بی جے پی کے رہنماوں کی تنقید کی وجہ سے وہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ رکن پارلیمان مہوا موئترا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کرناٹک کے عوام کو بی جے پی کے خلاف ووٹ کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی مذہب اور نفرت کی سیاست پر ایل پی جی کی شاندارجیت ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے کہاکہ کرناٹک کی عوام نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ تعریف قابل ہے۔ وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے بی جے پی کو اپنی ریاست کرناٹک سے اکھاڑ پھینکا۔اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے کرناٹک میں ایسا کچھ بھی نہیں کیا جس کی بنیاد پر اسے دوبارہ اقتدار میں لایا جاتا۔ انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ کرناٹک میں نئی حکومت بننے کے بعد وہاں کی عوام کی پریشانیاں دور ہوں گی اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔ واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں گنتی کے ابتدائی رجحانات کو برقرار رکھتے ہوئے کانگریس کی برتری مسلسل جاری ہے۔صبح 11:30 بجے تک، کانگریس138 سیٹوں پر، بی جے پی 64 سیٹوں پر ، جب کہ جنتا دل سیکولر صرف19اسمبلی سیٹوں پر آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata on Doctors ممتا نے ڈاکٹر بننے کیلئے تین سالہ ڈپلومہ کورس کی تجویز پیش کی

دریں اثنا کانگریس امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ورونا اسمبلی حلقہ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ پارٹی اپنی سیٹوں کی تعداد کو مزید بہتر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک 138 سیٹوں پر برتری حاصل کی ہے۔ مجھے تعداد میں بہتری آنے کی امید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details