کولکاتا:ملک کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت مل گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک شاندار تقریب کے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ ترنمول کانگریس سمیت 20 اپوزیشن جماعتوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا۔ اس کے باجود پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا نہ صرف افتتاح کیا گیا بلکہ لوک سبھا میں بادشاہی دور کی علامت سینگال بھی نصب کیا گیا۔ مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنانگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور بے باکی کے لئے ملک میں مشہور مہوا موئترا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر پارلیمنٹ کئ نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کو لے کر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو جم کر ہدف تنقید بنایا اور سوال کیا کہ ملک میں جمہوریت ہے۔
MP Mahua Moitra رکن پارلیمان مہوا موئترا کی وزیراعظم پر تنقید - ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان
ندیا کے کرشنانگرسے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کو مودی جی کی تاج پوشی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمیں سمجھ میں نہیں آ ریا ہے کہ یہ سب آخر کیوں اور کس لیے کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:TMC MP Mahua Moitra رکن پارلیمان مہوا موئترا کا اڈانی گروپ پر طنز
رکن پارلیمان مہوا موئترا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو بھارت کے غریب لوگوں کو اس بات کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ گذشتہ روز افتتاحی تقریب میں کیا ہوا اور کیوں ہوا۔ یہ تو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب تھی لیکن اس تقریب میں صدر جمہوریہ ہند کہیں نظر نہیں آئیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہمارے ملک میں جمہوریت ہے۔ جمہوریت ہے تو نظر کیوں آتی۔ بھگوان راجہ کی حفاظت کرتا ہے اور اسی راجہ کے لئے یہ سب کچھ ہوا۔ بھارت کے عام لوگوں کے ذہین میں اس کو لے کر کئی سوال کھڑے ہوئے ہیں۔ کوئی تو ہو جو لوگوں کے سوالوں کا جواب دے۔ بھارت کے لوگوں کو سب کچھ جاننے کا حق ہے۔