کولکاتا: گزشتہ بدھ کو جاری کردہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے بلیٹن کے مطابق مرکزی حکومت 18 ستمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں سی ای سی بل پیش کرے گی، جس میں چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای سی) اور دیگر انتخابی افسران (ای سی) کی تقرری سے متعلق ترامیم پیش کیا جائے گا۔ ملک کے چیف الیکٹورل آفیسر (EC) کی تقرری کے ذمہ دار پینل سے چیف جسٹس کو ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے ۔اپوزیشن کا الزام ہے کہ یہ بل انتخابی عہدیداروں کی تقرری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے براہ راست خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تمام سیاسی جماعتوں سے اس بل کی مخالفت کرنے کا اپیل کی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ ایک طرف ہم پارلیمنٹ میں جمہوریت کا جشن منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔دوسری طرف اسی خصوصی اجلاس میں وہ (مرکزی حکومت) یہ (CEC) بل لا رہی ہیں۔ جو کہ سراسر غیر جمہوری ہے۔ کیونکہ، وہ جانتے ہیں، 2024 کے آئندہ انتخابات (لوک سبھا انتخابات) میں ان کی شکست یقینی ہے۔