مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔
دونوں اعلی رہنماؤں کی حانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ گورنر جگدیپ دھنکر ان دنوں دارجلنگ میں ایک مہینے کی چھٹی پر ہیں، لیکن اس کے باوجود ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
ہگلی ضلع کے شری رام پور سے رکن پارلیمان ایڈووکٹ کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ 'گورنر جگدیپ دھنکر سب سے زیادہ سیاست کرتے ہیں۔ گورنر ان دنوں چھٹی پر ہیں، اس کے باوجود بیان بازی کر رہے ہیں۔ دارجلنگ میں بیٹھ کر کولکاتا کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔'