اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابل سپریا اچھے گلوکار ہیں، ترنمول رکن پارلیمان کا طنز - سیاسی رہنما

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ بابل سپریا ایک کامیاب گلوکار ہیں لیکن سیاسی رہنما نہیں۔

tmc MP criticizes union minister babul supriyo
بابل سپریا اچھے گلوکار ہیں، ترنمول رکن پارلیمان کا طنز

By

Published : Nov 20, 2020, 6:37 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بابل سپریا ایک بہت اچھے گلوکار ہیں لیکن سیاسی میدان میں تجربہ کار رہنما نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اوپر والے سے دعا کروں گا کہ وہ کامیاب گلوکار کی طرح سیاسی رہنما بھی بن جائیں۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ہر معاملے میں منہ کھولنا کوئی اچھی بات نہیں ہے، اگر آپ کسی معاملے میں کچھ بول رہے ہیں تو پہلے پوری معلومات حاصل کر لیں۔

پروفیسر سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ ریاست میں موجودہ صورتحال خراب کا مطلب دوسری ریاستیں اس سے بہتر حالت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا بابل سپریا اس کا جواب دے پائیں گے یقیناً اس سوال کا جواب ان کے پاس نہیں ہوگا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال خراب سے مراد کیا ہے، لوگوں کو یہاں پرسکون زندگی گزارنے کا موقع نہیں مل رہا یے۔

انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ مغربی بنگال کے عوام قومی یکجہتی کے مثال ہیں۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر خوشی خوشی رہتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو مرکز کے نام پر ڈرانے کی کوشش نہ کرے اس کا کوئی فائدہ ملنے والا نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details