ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے درمیان ٹالی ووڈ اداکار اورمغربی بنگال کے بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمان نصرت جہاں اچانک چیتلامارکیٹ پہنچی۔ دوکانداروں اور خریداروں کے درمیان ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ لوگوں سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔
30 سالہ ادارکا رہ نصرت جہاں نے کہا کہ یہ وقت مل کر مقابلہ کرنے کا ہے اور ہرایک شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت کے اصو ل وضوابط پر عمل کریں ۔انہوں نے سبزی فروشوں اور مزدوروں کے ماسک بھی دئے اور صفائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
بنگال میں اب تک کوویڈ 19 کے 17مریضوں کی شناخت ہوئی ہےجس میں ایک 57 سالہ شخص کی موت ہوگئی ہے اور ایک اور مریض ، 66 سالہ شخص کو نجی اسپتال میںوینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔