کولکاتا نئی دہلی: مغربی ببگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کہاکہ فرضی پارلیمنٹ کا اجلاس (منگل) کوچل رہا تھا۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ یہ لوک سبھا ہے یا راجیہ سبھا ہے۔ اگر وہ (دھنکر) اسے اپنی نقالی سمجھتے ہیں تو میں بے بس ہوں۔ کیا وہ واقعی راجیہ سبھا میں اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں؟ یہ میرا سوال ہے۔میرا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ دھنکر صاب میرے سینئر ہیں۔ وہ میرے پیشے میں تھے۔ وہ وکیل تھے۔ میں بھی ایک وکیل ہوں۔ ہم اپنے پیشے میں کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچاتے۔ میں ان کی عزت کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نریندر مودی سے ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے ممبران کےملاقات میں کلیان بنرجی وفد کا حصہ نہیں تھے ۔تاہم کلیان کا نام وفد کی فہرست میں تھا جو گزشتہ روز ترنمول ذرائع سے حاصل کیا گیا تھا۔ مودی سے ملاقات کے بعد جب ممتا نے پریس کانفرنس کی تو کلیان بنرجی کے تنازع سے متعلق سوال کیا گیا۔ممتا بنرجی نے کلیان کے رویے کے بارے میں کوئی منفی رائے نہیں دی۔ پہلے تو انہوںنے جواب دینے سے گریز کیا لیکن بعد میں دوبارہ وہی سوال پوچھا گیا تو اس پر انہوں نے کہا کہ یہ بے عزتی کی بات نہیں ہے۔ کلیان نے جو کچھ کیا ہے وہ ہلکے چاول ہیں۔