اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC MP Abhishek Banerjee رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کی بی جے پی اور سی پی آئی ایم پر تنقید - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

ترنمول آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ساگر دیگھی ضمنی انتخاب کے لیے تشہیر کے دوران لفٹ فرنٹ اور بی جے پی کے رہنماؤں کی ہاتھ ملاتی ہوئی تصویر وائرل ہونے پر کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہوا ہے۔ وائرل تصویر اس کی مثال ہے۔ TMC MP Abhishek Banerjee

رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کی بی جے پی اور سی پی آئی ایم پر تنقید
رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کی بی جے پی اور سی پی آئی ایم پر تنقید

By

Published : Feb 27, 2023, 7:32 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری اور ڈائمنڈہاربر سے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے سی پی آئی ایم اور بی جے پی پر خفیہ ساز باز کا الزام لگایا۔ ترنمول کا دعویٰ ہے کہ سمجھوتہ سیکولرزم کی علمبردار ممتابنرجی کے خلاف ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ رکن پارلیمان نے کہاکہ ساگر دیگھی ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ہاتھوں کانگریس، سی پی آئی ایم اور بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان تینوں پارٹیوں کے پاس کچھ کرنے کے لئے نہیں ہے۔ ایک نفرت کی سیاست کرتی ہے، دوسری سیاسی جماعت اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہو سکتی اور جہاں تک سی پی آئی ایم کی بات ہے تو وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر سازش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Nagaland, Meghalaya Assembly polls ناگالینڈ اور میکھالیہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

دوسری طرف لفٹ فرنٹ اور بی جے پی دونوں ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بوتھ پر کھڑے ہوتے ہوئے دو امیدواروں کا ہاتھ ملانا محض ایک اتفاق ہے۔ ترنمول کانگریس کے دعویٰ میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ساگر دیگھی اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوئی۔چند علاقوںمیں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ساگر دیکھی اسمبلی حلقے کے مختلف پولنگ بوتھوں میں ای وی ایم خراب ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ووٹنگ کے دوران تمام سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے پر ضابط اخلاق کی ورزی کرنے کا الزام لگایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details