اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Abhishek Banerjee کوئی بھی پارٹی کے نظم و ضبط سے اوپر نہیں ہے: ابھیشیک

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ ہماری پارٹی ماں ماٹی مانش کی پارٹی ہے۔ ہم نظم و ضبط سے کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے کیونکہ کوئی شخص پارٹی سے اوپر نہیں ہے۔

کوئی بھی پارٹی کے نظم و ضبط سے اوپر نہیں : ابھیشیک
کوئی بھی پارٹی کے نظم و ضبط سے اوپر نہیں : ابھیشیک

By

Published : Apr 29, 2023, 4:44 PM IST

سلی گُوڑی: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ریاست میں پنچایت انتخابات سے قبل دو ماہ طویل 'نوبو سنجوگ یاترا' شروع کی ہے۔اس کا مقصد پارٹی اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔ ساتھ ہی جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی کے نظم و ضبط سے اوپر نہیں ہے اور کوئی بھی پارٹی کو انتخابی ٹکٹ کے لئے بلیک میل نہیں کرسکتا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ یہ جمہوریت ہے، میں کسی کو کمزور تصور نہیں کر رہا ہوں، لیکن کوئی بھی پارٹی کے نظم و ضبط سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ کوئی بھی پارٹی کو انتخابی ٹکٹ کے لئے بلیک میل نہیں کر سکتا۔ ترنمول نابو جوار (ترنمول میں نئی ​​لہر) مہم ایسے امیدواروں کو سامنے لائے گی جو درحقیقت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے۔یہ یاترا پنچایت انتخابات سے قبل شروع یوئی اور انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Abhishek On SC Orderہم عدالت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں:ابھیشیک بنرجی

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہا کہ کچھ شرارتی عناصر ہیں جنہوں نے آپ کے (عام لوگ) اور وزیر اعلیٰ کے درمیان دیوار کھڑی کر دی ہے۔ ہم ترنمول نابو جوار کے ذریعہ اس دیوار کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور عوام کے درمیان جو رشتہ بنا ہے اسے کسی بھی قیمت پر کمزور ہونے نہیں دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details