مغربی بنگال کے ڈائمنڈ بارہرپارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے ایوان میں شہریت ترمیمی بل کی مخالت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بل کسی کے حق میں فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جس بل سے ملک اور عوام کو نقصان ہو اسے کسی بھی قیمت پر پاس ہونے نہیں دینا چاہیے۔ اگر یہ بل پاس ہوجاتا ہے تو اس ملک کے لیے بدقسمتی کی بات ہوگی۔
ترنمول کانگریس کے یوتھ ونگ کے صدر ابھیشک بنرجی نے کہاکہ آج اگر سوامی ویویکانند ہوتے توانہیں یہ سب سن کر صدمہ پہنچتاہے۔ انہوں نے ملک کی قومی یکجہتی کے لیے کام کیا تھا۔
ابھیشک بنرجی کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل سوامی ویویکا نند کے خیالات کے برعکس ہے۔ انہوں نے مذہب کے نام پر ملک کی تقسیم کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ سوامی ویویکا نند اگر آج پارلیمنٹ میں ہوتے تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظرے سے مایوس ہو جاتے ہیں۔ بی جے پی ملک کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔بی جے پی کے رہنماؤں صرف مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں ۔