مرشدآباد:مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے بھگوان گولہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے سماجی کارکن اور ادیب شبھا پرسنا پر دی کیرالہ اسٹوری کی حمایت کرنے پر جم کر تنقید کی۔ رکن اسمبلی ادریس علی نے کہاکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی کو اس مقام تک لانے میں شوبھاپرسنا کا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے انہیں ایک الگ پہچان ملی۔لیکن آج وہ ممتابنرجی کی مخالفت کرنے لگے ہیں ۔
شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی سے رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری کی حمایت کرنے کی ایک وجہ ہونی چاہئے جو شوبھا پرسنا کے پاس نہیں ہے۔لوگوں کو یہ بات بھی سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ آخر کیوں وہ اس متنازع فلم کو لے کر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں شوبھاپراسنا کی عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ مجھ سے بڑے ہیں۔ ہوں ۔بڑی شخصیت ہیں لیکن حالیہ دنوں میں ان کے بیان اور تبصروں پر اعتراض ہیں۔آج ممتابنرجی بین الاقوامی رہنما بن چکی ہیں۔انہیں اب کسی کی ضرورت نہیں ہے۔شوبھا پرسنا کو بنگال کے تمام لوگوں کو اس بات کا علم ہے۔