اردو

urdu

Tapas roy slams Sudip Bandopadhyayرکن پارلیمان سدیپ بندو پادھیائے اور ممبر اسمبلی تاپس رائے کے درمیان لفظی جنگ عروج پر

ٹی ایم سی پارٹی کے سینئر سدیپ بندو پادھیائے اور ممبر اسمبلی تاپس رائے کے درمیان اختلافات میں شدت آنے کے بعد ترنمول کانگریس نے ڈمیج آف کنٹرول کی کوشش شروع کردی ہے۔پارٹی کے ترجمان کنال گھوش نے ممبر اسمبلی تاپس رائے سے ملاقات کرکے ان کی ناراضگی ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔تاہم اس پورے معاملے میں سدیپ بندو پادھیائے نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔Tapas roy slams Sudip Bandopadhyay

By

Published : Oct 12, 2022, 7:30 PM IST

Published : Oct 12, 2022, 7:30 PM IST

رکن پارلیمان سدیپ بندو پادھیائے اور ممبر اسمبلی تاپس رائے کے درمیان لفظی جنگ عروج پر
رکن پارلیمان سدیپ بندو پادھیائے اور ممبر اسمبلی تاپس رائے کے درمیان لفظی جنگ عروج پر

کولکاتا:لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندو پادھیائے کے خلاف پارٹی ممبراسمبلی تاپس رائے پر عوامی پلیٹ فارم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو کچھ لوگ نقصان پہنچارہے ہیں۔تاپس رائے کی سخت تنقید کے باوجود سدیب بندو پادھیائے نے خاموشی اختیار کئے ہوئے۔TMC MLA Tapas Roy Slam Party Senior Leader Sudip Bandopadhyay

یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اس معاملے پر بات کرکے شکایت کی ہے یا نہیں۔ تاپس رائے کی تنقید کے بعد ترنمول کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے آج تک اس معاملے پر کوئی موقف نہیں رکھا ہے۔ماضی قریب میں پارٹی کے کسی بھی لیڈر نے اپنی ہی پارٹی کے لیڈران کی عوامی پلیٹ فارم تنقید کی ہو۔

قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر یہ خاموشی اختیار کی ہے۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ سدیپ نے پارٹی لیڈر ممتا بنرجی یا پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو سب کچھ بتادیا ہے۔اب وہ انتظار کررہے ہیں پارٹی اس معاملے میں کیاکارروائی کررہی ہے۔ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی تاپس رائے نے بدھ کی صبح کہا کہ پارٹی کے کسی لیڈر نے ابھی تک اس معاملے پر ان سے بات نہیں کی ہے۔

پیر کی رات بی جے پی نے تموگھن گھوش کو شمالی کولکاتا بی جے پی کا صدر نامزد کیا ہے۔تموگھن گھوش ایک زمانے میں ترنمول کانگریس میں ہوتے تھے اور سدیپ بند و پادھیائے کے بہت قریبی تھے۔ تاپس نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں سدیپ بندو پادھیائے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تموگھن کو سدیپ کے کہنے پرہی شمالی کولکاتا بی جے پی کا صدر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید الزام لگایاہے کہ سدیپ پارٹی رہنما کی شبیہ کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور بی جے پی کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ تاپس نے دعوی کیا کہ تموگھن اور ان کے والد تپن دونوں سدیپ کے ”بہت قریبی ہیں۔ تاپس کے بیان کے بعد ریاست کی حکمراں جماعت کے اندر ہنگامہ شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Allahabad High Court order on Second Marriage بیوی، بچوں کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر مسلمانوں کو دوسری شادی کا حق نہیں، الہ آباد ہائی کورٹ

تاپس بنرجی نے یہ بھی کہا کہ اس بار سدیپ بندوپادھیائے کو درگا پوجا پر تموگھن گھوش نے گھر کی پوجا میں مدعو کیا گیا تھا۔ شوبھندو ادھیکاری اور کلیان چوبے کو مدعو کیا گیا تھا۔ 5 مئی کو ایسٹرن میٹرو پولیٹن بائی پاس پر ترنمول کانگریس کے عارضی عمارت کے افتتاح کے موقع پر سدیپ بنرجی اور تاپس رائے وزیر اعلیٰ کے سامنے آپس میں زبانی جنگ کرنے لگے تھے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان کنال گھوش، تاپس رائے کی ناراضگی کو دور کرنے کے لیے آج صبح بارانگر کے رکن اسمبلی کے گھر گئے۔ ترنمول لیڈروں نے یہ جاننے کے لئے پہل کی ہے کہ ہمیشہ پارٹی کے نظم و ضبط کی پابندی کرنے والے تاپس بغاوت کیوں کررہے ہیں۔

ترنمول کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر تموگھن گھوش کو حال ہی میں بی جے پی نے شمالی کلکتہ کا تنظیمی صدر بنایا تھا۔ بی جے پی لیڈر تمون گھوش کے والد تپن گھوش ممبر پارلیمنٹ تپون گھوش کے سکریٹری ہیں۔ تاپس رائے نے یہ بھی شکایت کی کہ پارٹی کے اندر سے کئی لوگ ترنمول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، سدیپ بنرجی نے تاپس کے تبصروں کا جواب نہیں دیا۔

شمالی کولکاتا کے رہنما تاپس رائے کو حال ہی میں علاقے کی تنظیمی ذمہ داری سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے تاپس بھی وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دینے سے لے کر پارٹی کے طلبہ لیڈروں کے رویے سے مسئلہ اٹھانے تک، تاپس نے بار بار کھل کر بات کرتے رہے ہیں،TMC MLA Tapas Roy Slam Party Senior Leader Sudip Bandopadhyay

ABOUT THE AUTHOR

...view details