کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کیننگ شمال کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے ممتا بنرجی سے بھانگوڑ سے دفعہ 144ہٹانے کی اپیل کی ہے۔ مغربی بنگا ل اسمبلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شوکت ملا نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ سے بھانگوڑ سے دفعہ 144ہٹانے کی اپیل کی ہے۔اس کی وجہ سے غریب افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔کارو بار اور معمول پر زندگی لانے کےلئے دفعہ 144ہٹانا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ 2021 میں انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی نے ریاست بھر میں ترنمول کی زبردست جیت کے باوجود بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ممتا نے کیننگ ایسٹ کے ایم ایل اے شوکت کو بھنڈار کی سیاسی زمین کی بازیابی کی ذمہ داری سونپی۔ اس کے بعد سے شوکت کا آئی ایس ایف کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔