ہوڑہ:مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے ادے نارائن پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سمیر پانجا نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ سیاست سے ان کا من بھر گیا ہے۔ وہ اب سیاست سے الگ ہونا چا ہتے ہیں۔ ان جیسے لوگوں کے لئے سیاست نہیں ہے۔ TMC MLA Samir Panja Wants To Leave Party,Speculation Going On After His Facebook Post
رکن اسمبلی سمیر پانجا نے کہاکہ وہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی بڑی عزت کرتے ہیں۔ممتابنرجی نے انہیں سماج کے لئے کام کرنے کا جو موقع فراہم کیا اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے زیادہ خوشی اور کیا ہو سکتی ہے کہ انہوں (وزیراعلیٰ ممتابنرجی )نے ایک عام آدمی کو رکن اسمبلی بنایا اور عوام کی خدمت کرنے کا بھر پور موقع دیا۔لیکن اب وہ اس سلسلے کو زیادہ دنوں تک جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔