اردو

urdu

ETV Bharat / state

Comparison of Mamata Banerjee and Lata Mangeshkar ممتا بنرجی کا سچن تندولکر اور لتا منگیشکر سے موازنہ - مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی راج چکرورتی نے وزیراعلی ممتا بنرجی کا موازنہ عظیم کرکٹر سچن تندولکر اور گلوکارہ لتا منگیشکر سے کرکے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ TMC MLA on Mamata Banerjee

ممتا بنرجی کا سچن تندولکر اور لتا منگیشکر سے موازنہ
ممتا بنرجی کا سچن تندولکر اور لتا منگیشکر سے موازنہ

By

Published : Oct 22, 2022, 11:53 AM IST

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی راج چکرورتی نے کہا کہ بھگوان نے سچن تندولکر، لتا منگیشکر کو زمین پر ایک مقصد کے ساتھ بھیجا تھا۔ ان دونوں شخصیات نے وہ کارنامے انجام دیئے ہیں جس کے لئے انہیں دنیا میں بھیجا گیا تھا اسی طرح ممتا بنرجی کو بھی بھگوان نے لوگوں کی خدمت کے مقصد سے بھیجا ہے۔TMC MLA Compare Mamata Banerjee To Sachin Tendulkar And Lata Mangeshkar

ممتا بنرجی کا سچن تندولکر اور لتا منگیشکر سے موازنہ

انہوں نے کہا کہ بھارت میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سچن تندولکر اور لتا منگیشکر کی برابری میں کھڑی ہیں۔ ایسا بھی ممکن ہے آنے والے دنوں میں سب سے آگے نکل جائے۔ ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔ بیرک پور کے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور فلم ڈائریکٹر راج چکرورتی نے بنگاؤں میں تقریر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کا موازنہ دو لیجنڈز سے کرتے ہوئے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

سی پی آئی ایم نے کہا کہ ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی کی بات سن کر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ اس پارٹی کی سربراہ جب بدعنوانی کے الزام میں گرفتار انوبرتا منڈل کو جیل سے رہائی ملنے پر بہادر سپاہی کی طرح استقبال کرنے کی بات کہہ سکتی ہیں تو راج چکرورتی کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Three Capital Concept in AP کانگریس آندھرا میں تھری کیپٹل کنسیپٹ کی مخالفت کرتی ہے، راہل

دوسری جانب بی جے پی رہنما اور بنگاؤں یونٹ کے جنرل سکریٹری دیوداس منڈل نے ممتا بنرجی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ راج چکرورتی کے نمبروں کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کافی محنت کی ہے۔ ترنمول کانگریس میں ان دنوں نمبر بڑھانے کا کھیل چل رہا ہے۔ ترنمول کانگریس کے ہر رہنما الٹی سیدھی باتیں کرکے اپنا نمبر بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔اس سے عوام کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔TMC MLA Raj Chakraborty Compare CM Mamata Banerjee To Sachin Tendulkar And Lata Mangeshkar

ABOUT THE AUTHOR

...view details