شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے. حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پنچایت سطح پر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش میں مصروف ہے. شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان ارجن سنگھ BJP MP Arjun Singh Returns TMCکے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے پر رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ پارٹی میں ممتابنرجی اور ابھیشک بنرجی لفظ آخری ہیں. اگر ان دونوں نے کوئی فیصلہ لے لیا تو اس کی مخالفت نہیں کی جا سکتی ہے۔ TMC MLA Madan Mitra Meet MP Arjun Singh
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کو پارٹی میں دوبارہ شامل کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا.جب پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری نے کوئی فیصلہ لے لیا تو اس کے خلاف کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے. ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کو یقین ہے کہ رکن پارلیمان ارجن سنگھ کو چھوڑ کر بیرکپور صنعتی خطہ کی ترقی ممکن نہیں ہے. ان کو ساتھ میں رکھ کر ہی صنعتی خطے کی ترقیاتی کی جا سکتی ہے۔